نئى دہلى،23 دسمبر (يو اين آئى)رؤيت ہلال کميٹى امارت شرعيہ ہند نے آج يہاں کہاکہ ربيع الاول کا چاند نظر آگيا۔ اس لئے کل بتاريخ 24 دسمبر بروز بدھ ماہ ربيع االاول کى پہلى تاريخ
ہوگى۔
مرکزى رؤيت ہلال کميٹى جامع مسجد نے بھى اپنے بيان ميں کہاکہ آج 23 دسمبر 2014 منگل کے روز دہلى ميں چاند نظر آگيا مزيد لکھنؤ، پٹنہ، کولکتہ، ديوبند اور الہ آباد سے عام رؤيت کى شہادتيں موصول ہوئيں۔